تحریک انصاف میں سے بہت سارے لوگ نہیں چاہتے بانی باہر آئیں، فواد چوہدری

ہم نیوز  |  Jan 19, 2025

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ تحریک انصاف میں سے بہت سارے لوگ نہیں چاہتے بانی پی ٹی آئی باہر آئیں۔

ہم نیوز کے پروگرام ” پاکستان ٹونائٹ ” میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ابھی بھی سوال ہے 190ملین پاؤنڈ سے بانی پی ٹی آئی کو کیا فائدہ ملا، بانی پی ٹی آئی جس ٹیم پرتوقع کر رہے ہیں وہ سیاست بنا ہی نہیں سکتی۔

پیسہ یونیورسٹی میں استعمال ہوا، ایک فیصد بھی دباؤ میں نہیں آئیں گے، اسد قیصر

انہوں نے کہا کہ جتنےعرفان صدیقی ناراض لگتے ہیں پشاورمیں ملاقات اچھی رہی، ہمیں اختلاف اور ٹمپریچر نیچے لانا چاہیے، تین بار فیصلہ موخر ہونے کی وجہ بیک ڈور چینل ہو سکتا ہے۔

مذاکرات میں بنیادی طورپرالیکشن پربات ہوگی اسی کو ڈیل کا نام دے سکتے ہیں، مسلم لیگ ن تو بانی پی ٹی آئی کی ملاقات تک نہیں کرا سکی، حکومت بیانیہ نہیں بنا سکی اس لیے مذاکرات ہو رہے ہیں۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی اصل مجرم ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

انہوں نے کہا کہ دونوں ایک ایک قدم پیچھے ہٹے ہیں، حکومت اور پی ٹی آئی کو بھی نہیں پتہ کہ ٹرمپ کیسے ری ایکٹ کریں گے، دیکھنا ہو گا کہ پاکستان کیلئے امریکی ٹیم کون سی آتی ہے۔

دوست کے پاس ٹرمپ کی حلف برداری کی ٹکٹس تھیں انہوں نے کہا ساتھ آجائیں، میرا نام کنٹرول لسٹ میں ہے اس لیے جا نہیں سکتا، انہوں نے پیسے دے کر حلف برداری کی ٹکٹس لیں ہیں۔

پی ٹی آئی کی سیاست اتنی کمزور ہے جو بانی کی رہائی کیلئے مدد نہیں کرسکی، پی ٹی آئی کی سیاست کی وجہ سے جیل میں ہیں، اب اسپیس بن رہی ہے مذاکرات ہو رہےہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More