وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ ریاست سب سے مقدم ہے، بلوچستان کے عوام ریاست کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ایک روزہ نوکنڈی کے دورے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیروزگاری سے نمٹنے کیلئے ہنرمندی پر توجہ دینی ہوگی، گڈ گورننس پہلی ترجیح ہے۔
بلوچستان ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری
کوئی سرکاری ملازمت فروخت نہیں ہوگی، نوجوانوں کو میرٹ پر نوکری ان کے گھر کی دہلیز پر ملے گی، بلوچستان میں غیر ملکی سرمایہ کارآ رہے ہیں، ریکوڈک پر پہلا حق چاغی کے عوام کا ہے۔
پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت قائم ایل پی جی پلانٹ کا ریونیو تفتان کے عوام پر خرچ ہوگا، نوجوانوں کا مستقبل تعلیم اور قانونی تجارت سے وابستہ ہے، بارڈر ایریا کے نوجوانوں کو تیل اسمگلنگ سے نکل کر قانونی تجارت کی طرف آنا ہوگا۔
پاکستان ہی ہمارا مستقبل ہے، بلوچستان سے ہی پاکستان کی ترقی کا سفر شروع ہونے والا ہے، چاغی میں دانش پبلک اسکول کے قیام کیلئے اقدامات کی یقین دہانی بھی کرائی۔