نائیجر: شمالی نائیجیریا میں آئل ٹینکر الٹنے کے ہونے والے دھماکے میں 60 افراد ہلاک اور کئی زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق نائیجیریا کی فیڈرل روڈ سیفٹی کور (ایف آر ایس سی) نے کہا ہے کہ پیٹرول سے لدا ٹینکر نائیجر کے علاقے میں الٹا۔ جس کی وجہ سے تیل پھیل گیا اور دھماکہ ہوا۔
نائیجر کے ایف آر ایس سی سیکٹر کمانڈر کمار ٹسوکوام نے کہا کہ ہلاک ہونے والے افراد میں اکثریت ایسے لوگوں کی ہے جو ٹینکر الٹنے کے بعد پھیلا ہوا تیل جعع کرنے آئے تھے۔
انہوں نے کہا کہ شہریوں کو قریب جانے سے روکنے کی کوشش کی گئی۔ تاہم اس کے باوجود وہ تیل اکھٹا کرنے کے لیے بڑی تعداد میں جمع ہو گئے تھے۔ لیکن اس دوران ہی زوردار دھماکہ ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مشیل اوباما اور بارک اوباما کی علیحدگی کی افواہیں دم توڑ گئیں
ریاست نائیجر کے گورنر ترجمان نے کہا کہ جب پیٹرول ٹینکر کے حادثات ہوں۔ تو اولین ترجیح شہریوں کی سلامتی ہونی چاہیے۔
اس سے قبل ریاست جیگوا میں بھی آئل ٹینکر کا دھماکہ ہوا تھا۔ جس کی وجہ سے 147 افراد ہلاک ہوئے۔ جسے افریقی ممالک میں ہونے والے بدترین حادثات میں سے ایک حادثہ قرار دیا گیا تھا۔