پی آئی اے پائلٹ کی لاپروائی، طیارہ غلط رن وے پر اتار دیا

ہم نیوز  |  Jan 18, 2025

لاہور: قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے پائلٹ کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی نے مسافروں کی جانوں کو خطرے میں ڈال دیا۔

ذرائع کے مطابق قومی ایئرلائن کے پائلٹ نے دمام سے ملتان آنے والی پرواز پی کے 150 طیارے کو غلط رن وے پر اتار دیا۔

ملتان میں موسم کی خرابی اور دھند کے باعث پرواز کا رخ لاہور ایئرپورٹ کی جانب موڑا گیا تھا۔ اور ایئرلائن کے کپتان نے مرکزی رن وے پر لینڈنگ کے بجائے رن وے 36 ایل پر جہاز کو اتار دیا۔ لینڈنگ کے وقت رن وے کی لائٹیں بھی بند تھیں۔

یہ بھی پڑھیں: پیسہ یونیورسٹی میں استعمال ہوا، ایک فیصد بھی دباؤ میں نہیں آئیں گے، اسد قیصر

ذرائع کے مطابق سنگین غفلت اور لاپروائی کی وجہ سے پی آئی اے انتظامیہ نے کپتان اور فرسٹ کلاس آفیسر کو گراؤنڈ کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق متعلقہ پائلٹ اور فرسٹ کلاس آفیسر کے خلاف کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ اور انکوائری مکمل ہونے کے بعد ہی مزید کارروائی کی جائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More