ڈکیتی کی وارادت میں زخمی ہونے والے سیف علی خان کتنی دولت کے مالک ہیں؟

اردو نیوز  |  Jan 18, 2025

بالی وُڈ کے مشہور اداکار سیف علی خان اس وقت ایک حملے میں زخمی ہونے کے بعد صحت یاب ہو رہے ہیں۔

ممبئی کے علاقے باندرا میں سیف علی خان کو ان کی رہائش گاہ پر ڈکیٹی کی وارادت کی کوشش کے دوران چاقو کے حملے کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

شوبز کی خبروں کی ویب سائٹ ’کوئی موئی‘ کے مطابق اداکار پر جمعرات کی صبح 2:30 بجے ایک ڈکیت نے حملہ کیا تھا۔

اس حملے میں سیف علی خان کو بازو، ریڑھ کی ہڈی، گردن اور کمر پر گہرے زخم آئے تھے جس کے علاج کے لیے ان کی سرجری بھی ہوئی ہے۔

سیف علی خان کے مداح اور فلم انڈسٹری کے دوست و احباب ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔

یوں تو سیف علی خان پٹودی کے نواب کے طور پر ایک شاہی خاندان میں پیدا ہوئے تھے، تاہم فلم انڈسٹری میں مسلسل کامیابیوں اور دوسرے منصوبوں سے سیف علی خان نے اچھی خاصی دولت کمائی ہے۔

سیف علی خان کی کُل دولت کتنی ہے؟اکنامک ٹائم کی ایک خبر کے مطابق سیف علی خان کے عالی شان پٹودی محل کی قیمت 800 کروڑ انڈین روپے سے زائد ہے۔

سیف علی خان کے والد منصور علی خان کی وفات کے بعد پٹودی محل ’نمرانا ہوٹلز‘ کو دے دیا گیا تھا، تاہم بعد میں سیف علی خان نے اپنا آبائی گھر ہوٹل کے مالکان سے فلم کی کمائی سے دوبارہ خریدا تھا۔

یہ عالی شان محل 10 ایکڑ پر پھیلا ہوا ہے اور اس میں 150 کمرے ہیں۔

    View this post on Instagram           A post shared by Saif Ali Khan (@saifalikhanpataudiworld)

اس پراپرٹی میں سات خوب صورت بیڈ رومز ہیں، جن میں سے ہر ایک کا اپنا منفرد ڈیزائن اور تعمیراتی انداز ہے۔

دیگر پرتعیش سہولیات میں ایک آؤٹ ڈور پول، بلئرڈ روم، وسیع لان، اور بچوں کے کھیلنے کے لیے مخصوص باغیچہ بھی شامل ہے۔

ممبئی میں سیف علی خان بیندرا کے ایک چار منزلہ اپارٹمنٹ میں اپنی اہلیہ کرینہ کپور اور اپنے بچوں کے ہمراہ رہتے ہیں۔

اس گھر کی چھت پر سوئمنگ پول بھی ہے، سیف علی خان پر حملہ اسی رہائش گاہ میں ہوا ہے۔

سیف علی خان کے اس گھر میں ’ایٹ پرے لو‘، ’ویر زارا‘ اور ’منگل پانڈے‘ کی شوٹنگ کی گئی تھی۔

بزنس ٹوڈے کے مطابق سیف علی خان ایلومناتی پروڈکشن ہاؤس اور بلیک نائٹ فلمز کے بھی مالک ہیں۔ اس کے علاوہ سیف علی خان کپڑوں کے برینڈ ’ہاؤس آف پٹودی‘ کے بھی مالک ہیں جبکہ ان کے پاس کئی لگژری گاڑیاں بھی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More