نئی پالیسی کے تحت مہنگا حج کرنے والے ایف بی آر سے سیکیورٹی کلیئرنس لیں گے

ہم نیوز  |  Jan 18, 2025

اسلام آباد: حکومت کی نئی پالیسی کے تحت مہنگا حج کرنے والے افراد کو فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) سے سیکیورٹی کلیئرنس لینا ہو گی۔

حکومت نے نجی اسکیم کے ذریعے حج کرنے والوں کے لیے نئی ریگولیشن پالیسی جاری کر دی۔ مہنگا حج کرنے والوں کے نام سیکیورٹی کلیئرنس کے لیے ایف بی آر کو بھجوائے جائیں گے۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق حج 2025 کی نجی اسکیم کے لیے نئی ریگولیشن پالیسی کے تحت 30 لاکھ سے زائد کا حج کرنے کے خواہشمندوں کی سیکیورٹی کلیئرنس لازمی قرار دی گئی ہے۔

مہنگا پرائیویٹ حج پیکج لینے والے عازمین کے نام ایف بی آر کو بھجوائے جائیں گے۔ ایف بی آر مہنگا حج پیکج کے خواہشمندوں کے نام سیکیورٹی ایجنسیز کو بھجوائے گا۔ ایف بی آر متعلقہ عازمین کے اثاثوں اور ٹیکس کی چھان بین کرے گا۔

وزارت مذہبی امور کے کہنا ہے کہ ایجنسیاں متعلقہ عازمین کے کریمنل اور دیگر ریکارڈ کا جائزہ لیں گی۔ اور سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد ہی 30 لاکھ سے زائد پیکج والے عازمین کو حج کی اجازت دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی اصل مجرم ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

پالیسی کے مطابق 30 لاکھ سے زائد کا حج پیکج دینے والی کمپنیاں بھی اپنی مکمل تفصیلات دیں گی۔ کمپنیوں کے مہنگے حج اخراجات اور پیکج کی منطوری وزارت مذہبی امور دے گی۔

واضح رہے کہ نئی ریگولیشن پالیسی کے لیے وزارت مذہبی امور کے افسر محمد حکیم خٹک کو فوکل پرسن بھی مقرر کر دیا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More