کرپشن اور دیگر جرائم کو اسلامی تعلیمات سے جوڑنے کا عمل سراسر غلط ہے، جامعہ نعیمیہ

ہم نیوز  |  Jan 18, 2025

القادر ٹرسٹ کیس پر جامعہ نعیمیہ کی جانب سے بھی ردعمل سامنے آیا ہے۔

جامعہ کے بیان کے مطابق دیکھا گیا ہے کہ عمران خان کے خلاف آنے والے عدالتی فیصلے کے بعد ایک سیاسی گروہ ان کی کرپشن اور دیگر ثابت شدہ جرائم کو اسلامی تعلیمات سے جوڑنے کی کوشش کر رہا ہے، یہ عمل سراسر غلط اور ناجائز ہے۔

جامعہ اشرفیہ کا القادر ٹرسٹ کیس میں پی ٹی آئی کے کردار پر تشویش کا اظہار

شرعی نقطہ نظر سے مالی بدعنوانی کی وجہ سے ملنے والی سزا کو اسلام سے جوڑنا سراسر غیر شرعی قدم ہے اور مذہب اس کی بالکل اجازت نہیں دیتا۔ یاد رہے کہ اسلامی تعلیمات کو سیاسی یا ذاتی مفادات کے لئے استعمال کرنا حرام ہے۔

عدالتی فیصلوں اور سیاسی معاملات کو شریعت سے جوڑنے کی کوشش گناہ، فساد اور انتشار کا سبب ہے، شریعت کی غلط تشریح اور ذاتی خواہشات کے تحت اس کا استعمال سخت گناہ ہے۔

عالم اسلام سے درخواست ہے کہ اسلامی اصولوں کا احترام کریں اور انہیں کسی ذاتی یا سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنے باز رہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More