شاہد کپور کی فلم ’دیوا‘ کا ٹریلر ریلیز، ’ہمیشہ خود کو نئے انداز میں پیش کیا‘

اردو نیوز  |  Jan 18, 2025

شاہد کپور اپنے کیریئر کے آغاز میں اپنی ہمہ گیریت اور ڈانس کی مہارت کے علاوہ اپنی خوبصورتی اور دلکشی سے ناظرین کو اپنی طرف متوجہ کرنے میں کامیاب رہے، اور بہت جلد انہیں ’چاکلیٹ بوائے‘کہا جانے لگا۔

شاہد کپور دو دہائیوں سے بالی ووڈ کا ایک لازمی حصہ ہیں۔ انہوں نے کامینی: دی سکاؤنڈرلز (2009)، حیدر (2014) اور اڑتا پنجاب (2016) جیسی فلموں میں بہترین کام کیا اور شائقین کو اب ان کی آنے والی فلم دیوا سے بھی ایسی ہی توقعات ہیں۔

ہندوستان ٹائمز کے مطابق آج جمعے کو اس فلم کا ٹریلر ریلیز ہوا ہے۔ دو منٹ اٹھارہ سیکنڈ کے ٹریلر کا آغاز شاہد کپور کے ساتھ ہوتا ہے کہ کس طرح ایک مجرم نے پولیس کی تقریب میں گیٹ کریش کیا اور ایک پولیس اہلکار کو گولی مار دی۔ وہ دعویٰ کرتا ہے کہ اب بدلہ لینے کی باری پولیس کی ہے۔ اس طرح ایک نہ ختم ہونے والا قتل عام شروع ہوتا ہے جہاں شاہد خود کو ’مافیا‘ کہتا ہے۔

پورے ٹریلر میں شاہد کپور دیوانہ وار غصے کا اظہار کرتے ہیں جس کی وجہ سے سکرین سے ہٹنا مشکل ہو جاتا ہے۔ آخر میں ان کے ساتھی اداکار پاویل گلاٹی بتاتے ہیں کہ شاہد کا سارا غصہ دراصل خوف ہے۔

اس ٹریلر کے شیئر ہونے کے فوراً بعد ایک انٹرنیٹ صارف نے کہا کہ ’جب اس آدمی نے شروع کیا تو میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ یہ بڑے پیمانے پر ایکشن فلمیں کرے گا، کبیر سنگھ میں غصہ، حیدر میں سائیکو پیتھ، جرسی میں پریشان، بلڈی ڈیڈی میں ایکشن۔ (پتہ نہیں کتنے لوگوں نے یہ فلم دیکھی ہے) میں کہوں گا کہ شاہد نے ہمیشہ خود کو نئے انداز میں پیش کیا ہے۔‘

جبکہ ایک اور مداح نے دعویٰ کیا کہ ’حیدر، کبیر سنگھ، اُڑتا پنجاب جب بھی شاہد نے کیا ایک سنکی کریکٹر فلم کلٹ بن گیا۔‘

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More