اسرائیل حکومت کی جنگی کابینہ نےغزہ جنگ بندی معاہدے کی منظوری دے دی۔
اسرائیلی حکومت کی منظوری کے بعد غزہ جنگ بندی اوریرغمالیوں کی رہائی معاہدہ پرکل (اتوار) سےعملدرآمد شروع ہوگا، جنگ بندی کے بعدغزہ میں فلسطینی اتھارٹی ذمہ داریاں سنبھالے گی۔
سخت سردی، ٹرمپ کی حلف برداری تقریب کیپٹل ہل منتقلی کی پیشگوئی
معاہدے کے مطابق اسرائیل جنگ بندی معاہدہ کے پہلے روز10 بچوں سمیت 95 فلسطینی قیدی رہا کرے گا۔
جنگ بندی معاہدہ کے باوجودغزہ میں اسرائیلی فورسز کے حملے جاری ہیں، جنگ بندی معاہدہ کے بعد اسرائیل نے116 فلسطینی شہید کردیئے ہیں۔
غزہ میں اسرائیلی فورسزکے حملوں اورفائرنگ سے اب تک شہدا کی مجموعی تعداد 46 ہزار876 ہوگئی۔