ملک بھر میں ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر مسلسل تیسرے ہفتے کمی ریکارڈ کی گئی،ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ وار بنیادوں پر 0.39 فیصد کمی جبکہ سالانہ بنیادوں پر 1.16 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔
چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے بھارتی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا
پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سےجاری ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق 16 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتہ میں صارفین کیلئے قیمتوں کا حساس اشاریہ 322.71 ریکارڈ کیا گیا جو پیوستہ ہفتہ کے مقابلہ میں 0.39 فیصد کم ہے۔ پیوستہ ہفتہ میں قیمتوں کا حساس اشاریہ 323.97 ریکارڈ کیا گیا تھا۔
ہفتہ کے دوران روزمرہ کی 10 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 20 کی قیمتوں میں استحکام رہا،اس کے برعکس 21 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
فائیو جی ٹیکنالوجی جون سے ملک بھر میں لانچ ہوگی،حکومتی دستاویزات
گذشتہ ہفتہ کے دوران ٹماٹر کی قیمت میں 18.31 فیصد، آلو 10.42 فیصد، پیاز 10.01 فیصد، انڈے 8.64 فیصد، چکن 2.17 فیصد، ایل پی جی 1.21 فیصد، دال ماش 0.81 فیصد، سرسوں کا تیل 0.67 فیصد اور لہسن کی قیمت میں 0.54 فیصد کی کمی ہوئی۔
اس کے برعکس کیلے کی قیمت میں 3.22 فیصد، پٹرول 1.39 فیصد، اڑھائی کلو بناسپتی گھی 1.08 فیصد، پانچ لٹر کوکنگ آئل 1.01 فیصد، جلانے کی لکڑی ایک فیصد، ڈیزل 0.99 فیصد، دال مونگ 0.89 فیصد، شرٹنگ و بناسپتی گھی (ایک کلو) 1.08 فیصد، چینی 0.72 فیصد، پکی ہوئی دال 0.59 فیصد اور باسمتی چاول کی قیمت میں 0.58 فیصد کا اضافہ ہوا۔