فائیو جی ٹیکنالوجی جون سے ملک بھر میں لانچ ہوگی،حکومتی دستاویزات

ہم نیوز  |  Jan 17, 2025

حکومت نے 5 جی ٹیکنالوجی کے سپیکٹرم کی نیلامی کے فریم ورک کو حتمی شکل دے دی۔

دستاویزات کے مطابق وزارت آئی ٹی نے فائیو جی ٹیکنالوجی کا روڈ میپ تیار کر لیا،فائیو جی ٹیکنالوجی جون سے ملک بھر میں لانچ ہوگی۔

سونا مزید 400روپےمہنگا، فی تولہ2 لاکھ82ہزار600 روپے پرپہنچ گیا

سپیکٹرم کی نیلامی 5 مراحل میں مکمل کی جائے گی،فائیو جی سپیکٹرم کی نیلامی کا عمل فروری سے شروع ہوگا،پی ٹی اے کنسلٹنٹ کی سفارشات سپیکٹرم ایڈوائزری کمیٹی کو دے گا۔

دوسرے مرحلے میں ایڈوائزری کمیٹی پالیسی اصلاحات کو حتمی شکل دے گی،کمیٹی مارچ میں فائیو جی سپیکٹرم کی قیمتوں کا تعین اور تجارتی شرائط طے کرے گی۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو پر بہت پرجوش ہوں،محمد ہریرا

اپریل میں وفاقی حکومت کی جانب سے پالیسی ڈائریکٹیو کی منظوری دی جائے گی،پی ٹی اے مئی میں فائیو جی سپیکٹرم کو نیلام کرے گا،فائیو جی کے چار سپیکٹرم نیلامی کے لیے رکھے جائیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More