بانی پی ٹی آئی کو سزا مکافات عمل ہے، وزیر دفاع

ہم نیوز  |  Jan 17, 2025

190 ملین پاؤنڈز کیس کے فیصلے پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سزا مکافات عمل ہے، 190 ملین پاؤنڈز پاکستانی عوام کے تھے۔

سیالکوٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ کیس میں سب کچھ واضح ہوگیا ہے، یہ اکاؤنٹ آج ڈیفالٹ میں ہے، القادر یونیورسٹی کے نام پر پیسے کھائے گئے ہیں جبکہ اس یونیورسٹی کا وجود تو ہے ہی نہیں۔القادر ٹرسٹ ہائیرایجوکیشن سے منظور شدہ نہیں ہے۔

190 ملین پائونڈ ریفرنس ، عمران خان کو 14 ، بشریٰ بی بی کو 7 سال قید

وزیر دفاع نے کہا کہ کابینہ میں بند لفافہ کیوں لہرایا گیا،ان کا کہنا تھا کہ حکومتی اکاؤنٹ میں آنے والا پیسہ کسی اورکے کھاتے میں ڈالا گیا، چوری کا مال ہڑپ کرنے کے لئے واردات ہو رہی تھی، چور چورکے نعرے لگانے والے خود ڈاکے میں ملوث نکلے۔چوری کے مال پران کی آپس میں بھی لڑائی ہونی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے عوام کے ساتھ ظلم کیا، قوم کا پیسہ ذاتی اکاؤنٹ میں منتقل کیے جانے کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، خواجہ آصف نے کہا کہ جھوٹے الزام لگا کر نواز شریف کو سزا سنائی گئی، این سی اے نے تحقیقات کرکے حسن نواز کو کلین چٹ دی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More