سونا مزید 400روپےمہنگا، فی تولہ2 لاکھ82ہزار600 روپے پرپہنچ گیا

ہم نیوز  |  Jan 17, 2025

کاروباری ہفتے کے پانچویں روزسونا مزید 400روپے مہنگا ہوگیا جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت2 لاکھ82ہزار600 روپے ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن  کے مطابق 10گرام سونے کی قیمت 342 روپےاضافے سے 2لاکھ 42 ہزار283روپے پر جا پہنچی، یاد رہے گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے اضافہ ہوا تھا۔

پاکستانی نژاد انگلش اسٹار ثاقب محمود کو بالآخر بھارت کا ویزا مل گیا

دوسری جانب سونے کی قومی درآمدات میں نومبر 2024 کے دوران52.25 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان  کے اعدادوشمار کے مطابق اس دوران درآمدات کی مالیت1.69ارب روپے تک بڑھ گئی جبکہ نومبر 2023میں سونے کی ملکی درآمدات کا حجم 1.11ارب روپے رہا تھا۔

یواےای کی اسٹیٹ بینک میں رکھے 2 ڈپازٹس کوایک سال کیلئے رول اوور کرنے کی تصدیق

اس طرح نومبر 2023کےمقابلہ میں نومبر 2024 کے دوران سونے کی قومی درآمدات میں 0.58 ارب روپے یعنی 52.25 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More