ثمر خان کا ایک اور اعزاز، جنوبی امریکا کی بڑی چوٹی سر کر لی

ہم نیوز  |  Jan 17, 2025

پاکستانی کوہ پیما ثمر خان نے ایک اوراعزاز حاصل کر لیا، انہوں نے جنوبی امریکا کی بڑی چوٹی سر کرلی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ثمر خان ارجنٹینا میں واقع 6 ہزار 961 میٹر بلند ماؤنٹ اکونکاگوا کو سرکرنے میں کامیاب رہیں۔

انٹرنیشنل لیگ میں فخر زمان کی شاندار بیٹنگ، ٹیم کو فتح دلا دی

پاکستانی کوہ پیما کا کہنا تھا کہ سخت موسم اور تیز ہوائیں چلنے کی وجہ سے چوٹی سر کرنا ایک چیلنج تھا لیکن اللہ کا شکر ہے کہ سخت موسم اور مشکل حالات کے باوجود کامیابی حاصل ہوئی۔

یاد رہے کہ ایشیا سے باہر ماؤنٹ اکونکاگوادنیا کی بلند ترین چوٹی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More