متحدہ عرب امارات نے بیٹریوں میں 1ہزارمیگاواٹ بجلی محفوظ کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا۔
متحدہ عرب امارات میں 5 ہزارمیگاواٹ کا سولرپاورمنصوبہ بھی بنانے کا اعلان کیا ہے، قابل تجدید توانائی کی سرکاری کمپنی منصوبے پر6 ارب ڈالرسرمایہ کاری کرے گی۔
سعودی عرب کی مختلف جیلوں میں 10 ہزار 279 پاکستانی قید
90 مربع کلو میٹررقبے پر بننے والے منصوبہ سے 2027 میں بجلی ملنا شروع ہوگی۔
متحدہ عرب امارات ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے ایک حکمت عملی کے طور پر صاف اور قابل تجدید توانائی کے منصوبوں پر عمل درآمد کر رہا ہے جن میں خاص طور پر شمسی توانائی کا حصول شامل ہے۔متحدہ عرب امارات تیل کے آخری قطرے کو الوداع کرنے اور اقتصادی ترقی اور صاف، صحت مند اور محفوظ ماحول کے تحفظ کے درمیان توازن حاصل کرنے کے لیے تیاری کر رہا ہے۔