جی ایچ کیو حملہ کیس :استغاثہ کے 4چشم دید گواہان نے بیان ریکارڈ کرا دیا

ہم نیوز  |  Jan 16, 2025

اڈیالہ جیل میں جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہوئی،استغاثہ کے 4چشم دید گواہان نے عدالت میں بیان ریکارڈ کرا دیا،گواہان میں راولپنڈی پولیس کا ایک اے ایس آئی اور 3کانسٹیبل شامل تھے۔

کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں کی،گواہان نے ملزمان سے برآمد ہونے والے ثبوت عدالت پیش کیے،ملزمان سے برآمد اینٹی رائٹ فورس سے چھینا گیا ہیلمٹ اورپیٹرول بم عدالت میں پیش کئے گئے۔

ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اور سنیٹرز کےگوشوارے جمع کرانےکی ڈیڈلائن ختم

شواہد میں شہداء کے مجسموں کے برآمد ٹکڑے،موبائل فون بھی عدالت میں پیش کر دیا گیا،ملزمان سے برآمد ڈنڈے،جھنڈے،پی ٹی آئی کی ٹوپیاں ،ماچس اورتاریں بھی پیش کی گئیں۔

ملزم سے برآمد موبائل فون عدالت میں پیش کرنے کے دوران آن نکلا،گواہان نے کمرہ عدالت میں راجہ بشارت سمیت کئی ملزمان کی نشاندہی بھی کی۔

پہلے چشم دید گواہ نے بیان ریکارڈ کرایا کہ راجہ بشارت نے جی ایچ کیو کے باہر احتجاج کو لیڈ کیا،راجہ بشارت مظاہرین کو اکساتے رہے بانی کی گرفتاری کا بدلہ فوج سے لینا ہے۔

سماعت کے دوران وکلا صفائی اور پراسیکیوشن ٹیم کے مابین سخت جملوں کا تبادلہ ہوا،ملزمان کے شور کے باعث عدالت نے ساؤنڈ سسٹم کا استعمال کیا،ملزمان کو وارننگ دی۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کی ٹکٹوں کی قیمتوں کا اعلان کر دیا گیا

گواہان کی شہادت بھی ساؤنڈ سسٹم کے ذریعے ریکارڈ کی گئی،گواہان کی شہادت ریکارڈ ہونے کے دوران بانی پی ٹی آئی کمرہ عدالت میں موجود رہے۔

آئندہ سماعت پر عدالت نے استغاثہ کے 5مزید گواہوں کو طلب کر لیا،جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ہفتہ 18 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More