ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اورسینیٹرزکےگوشوارے جمع کرانےکی ڈیڈلائن ختم ہوگئی ہے۔
سعودی عرب کی مختلف جیلوں میں 10 ہزار 279 پاکستانی قید
الیکشن کمیشن کے مطابق 31دسمبرتک 517 ارکان نےسالانہ گوشوارےجمع نہیں کرائےتھے،جب تک گوشوارےجمع نہیں کراتے تب تک ارکان کسی کارروائی میں حصہ نہیں لےسکیں گے،گوشواروں میں غلط معلومات فراہم کرنے والے ارکان کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔
31دسمبرتک چیئرمین سینیٹ،وزیراعلیٰ بلوچستان نےگوشوارےجمع نہیں کرائےتھے اس کے علاوہ سینیٹ کے 23 ،قومی اسمبلی کے 116 ارکان نےگوشوارےجمع نہیں کرائےتھے۔
چیئرمین پی اے آر سی کی تعیناتی کالعدم قرار
پنجاب 208،سندھ اسمبلی کے 55 ارکان نے اب تک گوشوارے جمع نہیں کرائے،خیبرپختونخوا 91اوربلوچستان اسمبلی کے 24ارکان نے بھی گوشوارے جمع نہیں کرائےتھے۔