وزارت خارجہ نے سعودی جیلوں میں قید پاکستانیوں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کردی ہیں۔
وزارت خارجہ کے مطابق سعودی عرب کی مختلف جیلوں میں 10 ہزار 279 پاکستانی قید ہیں،ریاض میں 5 ہزار 341 پاکستانی قید ہیں جبکہ جدہ میں 4 ہزار 848 پاکستانی قید ہیں۔
چیئرمین پی اے آر سی کی تعیناتی کالعدم قرار
گزشتہ 3 سال میں سعودی جیلوں میں قید 253 پاکستانیوں کو رہائی دلائی گئی،سعودی جیلوں سے 253 قیدیوں کو مخیر حضرات کے تعاون سے رہائی ملی۔
پاکستانی قیدیوں کو 18 مختلف جرائم میں ملوث ہونے پر جیلوں میں ڈالا گیا،400پاکستانیوں کی وطن واپس منتقلی کیلئے تفصیلات سعودی حکام کو دیں۔