ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اور سنیٹرز کےگوشوارے جمع کرانےکی ڈیڈلائن ختم

ہم نیوز  |  Jan 15, 2025

ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اورسنیٹرزکےگوشوارے جمع کرانےکی ڈیڈلائن ختم ہوگئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ڈیڈ لائن تک سالانہ گوشوارے جمع نہ کروائے تورکنیت معطل ہوجائےگی،31دسمبرتک 517 ارکان نےسالانہ گوشوارےجمع نہیں کرائےتھے۔

سعودی عرب کی مختلف جیلوں میں 10 ہزار 279 پاکستانی قید

جب تک گوشوارےجمع نہیں کراتے تب تک ارکان کسی کارروائی میں حصہ نہیں لےسکیں گے،گوشواروں میں غلط معلومات فراہم کرنے والے ارکان کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔

31دسمبرتک چیئرمین سینیٹ،وزیراعلیٰ بلوچستان نےگوشوارےجمع نہیں کرائےتھے اس کے علاوہ سینیٹ کے 23 ،قومی اسمبلی کے 116 ارکان نےگوشوارےجمع نہیں کرائےتھے۔

چیئرمین پی اے آر سی کی تعیناتی کالعدم قرار

پنجاب 208،سندھ اسمبلی کے 55 ارکان نے اب تک گوشوارے جمع نہیں کرائے،خیبرپختونخوا 91اوربلوچستان اسمبلی کے 24ارکان نے بھی گوشوارے جمع نہیں کرائےتھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More