لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلانے پر پی ٹی آئی رہنما شہباز گل اور سینئر صحافی عمران ریاض کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے الزام میں عمران ریاض اور شہباز گل کے خلاف مقدمات وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے درج کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی قابل بھروسہ شخص نہیں، ساری زندگی لوگوں کو استعمال کیا، وزیردفاع
ایف آئی اے کے مطابق فیصل آباد اور جتوئی سے ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ شہباز گل اور عمران ریاض کو بھی گرفتار کر لیں گے۔
ترجمان نے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے مشترکہ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔