امریکی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس جنگ بندی معاہدے اور یرغمالیوں کی رہائی پر آمادہ ہوگئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق حماس نے معاہدے کی کاپی حاصل کرلی ہے،مصر اور حماس کے اہلکاروں نے اتفاق رائے کی تصدیق کی،معاہدے پر 3مراحل میں عملدرآمد ہوگا۔
پی آئی اے کی پیرس پروازوں کے اشتہار کی تحقیقات کا حکم
پہلے مرحلے میں33 اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کیا جائے گا،اسرائیل ہر فوجی یرغمالی کے بدلے50 اور باقی یرغمالیوں کے بدلے 30فلسطینی رہا کرے گا۔
دوسرے مرحلے کا آغاز جنگ بندی کے 16 دن بعد ہوگا،جس میں باقی قیدیوں اور فوجیوں کی رہائی ہوگی،تیسرے مرحلے میں طویل مدتی اقدامات اٹھائے جائیں گے جس میں فلسطینیوں کی غزہ میں دوبارہ آباد کاری اور نئی حکومت کا قیام شامل ہوگا۔
احساس نوجوان پروگرام کے تحت بلاسود قرضوں کی فراہمی کا عمل شروع
امریکی میڈیا کے مطابق معاہدہ20 جنوری کو ڈونلڈٹرمپ کے حلف اٹھانے سے پہلے طے پاسکتا ہے۔