بھارت نے چیمپئنزٹرافی کیلئے سکواڈ کے نام دینے پر مزید وقت مانگ لیا

ہم نیوز  |  Jan 14, 2025

بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کیلئے سکواڈ کے نام جمع کرانے کے وقت میں مہلت مانگ لی، سلیکٹرز جسپریت بمراہ کی فٹنس رپورٹس دیکھ کرسکواڈ کا اعلان کرنا چاہتے ہیں۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے مطابق فاسٹ بولر جسپریت بمرا  کی چیمپئنز ٹرافی میں شرکت مشکوک ہوگئی ان کی کمرمیں سوجن کی تشخیص ہوئی ہے، سڈنی ٹیسٹ میں کمرکی تکلیف کا شکار ہوئے تھے۔

چیمپئنز ٹرافی، بھارتی کپتان روہت شرما کی پاکستان آمد کاامکان

پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں 19 فروری سے شروع ہونے والی آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے لئے آسٹریلیا ، جنوبی افریقہ اور افغانستان نے بھی کل 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا تھا۔

پیٹ کمنز آسٹریلوی، ٹمبا باؤما جنوبی افریقہ اور حشمت اللہ شاہدی افغانستان  ٹیم کی قیادت کریں گے، دو فاسٹ بالرز اینرک نورکیا اور لیونگی نگیڈی کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More