وفاقی وزیراطلاعات ونشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی قیادت آپس میں دست و گریباں ہے۔
وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہاؤس ایسے نہیں چلے گا، کسی کو ہاؤس کو ڈکٹیٹ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
پی ٹی آئی مذاکرات کیلئے سنجیدہ نہیں، ڈرامہ چھوریں، خواجہ آصف
منافقت کی سیاست نہیں چلے گی، اداروں پر حملہ کرنا پی ٹی آئی کاوتیرہ ہے، خیبرپختونخوا کے حالات سب کے سامنے ہیں،کرم میں لاشیں کیوں گریں؟
انہوں نے کہا کہ کرم میں لاشیں پڑیں تھیں اور یہ لوگ اسلام آباد پر دھاوا بول رہے تھے، کیا انہوں نے کسی منسٹری میں مسنگ پرسنز کی کوئی درخواست دی۔