وزیراعظم کے مشیر قانون بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والوں کی خواہش ہے کہیں اور مذاکرات ہو جائیں لیکن ہونہیں پا رہے۔
ہم نیوز کے پروگرام ” ہم دیکھیں گے ” میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹرعقیل ملک نے کہا کہ آج عدالت کی بے توقیری کی گئی زورزبردستی کسی کو عدالت میں پیش نہیں کیا جاسکتا، جج صاحب دو ڈھائی گھنٹے انتظار میں بیٹھے رہے۔
حکومت اپوزیشن مذاکراتی کمیٹیوں کا تیسرا اجلاس 16جنوری کو طلب
انہوں نے کہا کہ آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ ہوگا، مذاکرات صرف حکومت کیساتھ ہورہے ہیں، ان کی خواہش ہے کہیں اور مذاکرات ہو جائیں لیکن ہو نہیں پارہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات حکومت نے ہی کروائی ہے، ملاقات کے دن بانی پی ٹی آئی سے ملنے کوئی نہیں گیا، کسی قسم کا کمیشن بنانا وفاقی حکومت کا کام ہے۔