وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب، 8 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائیگا

ہم نیوز  |  Jan 14, 2025

وزیراعظم شہباز شریف نے آج وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا، اجلاس آج دن 11 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہونے کا امکان ہے، وفاقی کابینہ کے اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

میڈیا ذرائع کے مطابق رائٹ سائزنگ کمیٹی کی شفارشات منظوری کیلئے پیش کی جائے گی، نارکوٹکس ڈویژن کو وزارت داخلہ میں ضم کرنے کی منظوری دی جائے گی۔

حکومت اپوزیشن مذاکراتی کمیٹیوں کا تیسرا اجلاس 16جنوری کو طلب

ذرائع نے کہنا تھا  کہ ایوی ایشن ڈویژن کو وزارت دفاع میں ضم کرنے کی سمری بھی پیش کی جائے گی، قومی کمیشن برائے اقلیت ایکٹ 2024 بھی منظوری کے لئے پیش کیا جائے گا۔

پیپرا رول میں ترامیم بھی کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے، ماحولیاتی ٹریبونل اسلام آباد کےممبرمحمد بشیرکی مدت ملازمت میں توسیع ایجنڈا کا حصہ بھی ہے، سی سی ایل سی کے فیصلوں کی بھی توسیع کی جائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More