ملتان، پولیس نے پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کیلئےسیکیورٹی پلان جاری کردیا

ہم نیوز  |  Jan 14, 2025

ملتان،پولیس نے پاکستان ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کیلئےسیکیورٹی پلان جاری کردیا۔

ترجمان ملتان پولیس کے مطابق پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کے دوران 5 ہزار سے زائد افسران اور اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

چیمپئنز ٹرافی، بھارتی کپتان روہت شرما کی پاکستان آمد کاامکان

ترجمان نے بتایا کہ سی پی اوملتان تمام سیکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کریں گے، پاک فوج،رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی تعنیات ہونگے۔

کرکٹ شائقین کیلئےفاطمہ جناح ٹاؤن میں پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے، خصوصی شٹل بس سروس کرکٹ شائقین کو اسٹیڈیم تک پہنچائے گی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More