Getty Imagesسابق یو ایف سیفائٹر خبیب نورماگومیدوف
’آپ کو اپنی سیٹ بدلنی ہوگی یا طیارے سے اترنا ہوگا۔۔۔‘ سابق یو ایف سی فائٹر خبیب نورماگومیدوف کے ساتھ ایک طیارے پر یہ گفتگو بحث کا موضوع بنی ہوئی ہے۔
36 سالہ روسی شہری خبیب امریکہ میں فرنٹیئر ایئرلائن کی لاس ویگاس سے لاس اینجلس جانے والی ایک پرواز میں سوار تھے جب یہ واقعہ ہوا۔
بی بی سی کی طرف سے اتوار کو وائرل ہونے والی اس ایک منٹ کی ویڈیو کی تصدیق نہیں کی جاسکی اور نہ ہی یہ معلوم ہوسکا ہے کہ اس کے پس منظر میں کیا ہوا تھا۔
ادھر فرنٹیئر ایئرلائنز کا کہنا ہے کہ وہ اس واقعے سے باخبر ہیں اور اس پر تحقیقات کر رہے ہیں۔ اس نے بی بی سی سپورٹ کو بتایا کہ ’ہم نے صارفین کے پیسے واپس کر دیے ہیں اور انھیں براہ راست معاملے سے آگاہ کریں گے۔‘
https://twitter.com/Combat_Casuals/status/1878340040570384601?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1878340040570384601%7Ctwgr%5E21ee8f52d04bf69b784ab8082c69a2b44264d17f%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fenglish.nv.ua%2Flife%2Fkhabib-nurmagomedov-removed-from-u-s-flight-after-dispute-with-flight-attendant-50481018.html
’سیٹ نہ بدلی تو سپروائزر کو بلانا پڑے گا‘
اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے خبیب کو مبینہ طور پر ایک جہاز سے اُتارا گیا۔ خبیب کو کہا جاتا ہے کہ ’وہ یا تو سیٹ بدل لیں یا جہاز سے اتر جائیں اور دوسری فلائٹ بک کر لیں۔‘
بظاہر ایئرلائن کی انتظامیہ کی ایک اہلکار انھیں کہتی ہیں کہ انھیں ’ایگزٹ رو میں بیٹھنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔‘
جب وہ پوچھتے ہیں کہ کسے اعتراض ہے تو انھیں جواب ملتا ہے کہ ’میرے فلائٹ اٹینڈنٹ۔‘ اس پر وہ کہتے ہیں کہ یہ مناسب نہیں تو حکام کہتے ہیں کہ ’یہ مناسب ہے۔‘
خبیب کو کہا جاتا ہے کہ اگر انھوں نے بات نہ مانی تو سپروائزر کو بلا کر انھیں طیارے سے باہر لے جایا جائے گا۔
یوراج سنگھ کے سخت والد جنھوں نے ٹیم سے ڈراپ ہونے پر ’کپل دیو پر پستول تان لی تھی‘’لاہور میں میچ نہ کھیل کر افغان طالبان کو پیغام دیں‘: انگلش ٹیم پر چیمپیئنز ٹرافی سے قبل دباؤجسپریت بمرا سے متعلق متنازع تبصرے پر انگلش کمنٹیٹر کی معافی: ’انسان سے غلطی ہو جاتی ہے مگر معافی مانگنے کے لیے حوصلہ چاہیے‘چیمپیئنز ٹرافی: محسن نقوی کا ’فہم‘ جے شاہ کو مات دے گیا
آخر میں خبیب جواب دیتے ہیں کہ وہ ’یہیں بیٹھنا پسند کریں گے‘ اور اس کے بعد وہ سکون سے جہاز سے نکل جاتے ہیں۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ یہ مسئلہ اس وقت شروع ہوا جب فلائٹ اٹینڈنٹ نے خبیب سے پوچھا کہ کیا وہ ہنگامی صورتحال میں مسافروں کی مدد کر سکتے ہیں۔
ان کے مطابق 36 سالہ خبیب سوال کو ’پوری طرح سمجھ نہ پائے اور زبان نہ سمجھنے سے ہونے والی غلط فہمی ایک بحث کا باعث بنی۔‘
’مجھ سے بدتمیزی کی گئی‘
خبیب نورماگومیدوف نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ’سب سے پہلے، مجھے یہ واضح کرنے کی ضرورت ہے کہ یہ الاسکا ایئر نہیں فرنٹیئر ایئرلائنز تھی۔‘
’وہ خاتون جو میرے پاس آئیں شروع سے ہی بہت بدتمیز تھیں، حالانکہ میں بہت اچھی انگریزی بولتا ہوں اور سب کچھ سمجھ سکتا ہوں اور مدد کرنے کے لیے راضی ہو جاتا ہوں۔
’پھر بھی وہ مجھے اپنی سیٹ سے ہٹانے پر اصرار کرتی ہیں۔ اس کی بنیاد کیا تھی، نسلی، قومی یا کوئی اور مجھے یقین نہیں ہے۔
’لیکن دو منٹ کی بات چیت کے بعد انھوں نے سکیورٹی کو کال کی اور مجھے طیارے سے اتار دیا گیا، ڈیڑھ گھنٹے کے بعد میں دوسری ایئر لائن میں سوار ہوا اور اپنی منزل کی طرف روانہ ہوگیا۔
’میں نے پرسکون رہنے کی پوری کوشش کی جیسا کہ آپ ویڈیو میں دیکھ سکتے ہیں۔‘
کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز (کیئر) نے، جو امریکہ کی سب سے بڑی مسلم شہری حقوق اور وکالت کی تنظیم ہے، آج فرنٹیئر ایئر لائنز سے مطالبہ کیا کہ وہ ایتھلیٹ خبیب نورماگومیدوف کو لاس ویگاس سے لاس اینجلس جانے والی پرواز سے ہٹائے جانے کی ’تیزی اور شفاف طریقے سے‘ تحقیقات کرے۔
ایک بیان میں کیئر کے نیشنل ایگزیکٹو ڈائریکٹر نہاد عواد نے کہا: ’ہم فرنٹیئر ایئرلائنز سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنے عملے کے عمل کی فوری اور شفاف تحقیقات کرے تاکہ اس بات کا تعین کیا جا سکے کہ اس فلائٹ میں کیا ہوا اور ایتھلیٹ اور مسلم ایڈووکیٹ خبیب نورماگومیدوف کے ساتھ ایسا سلوک کیوں کیا گیا۔‘
بیان میں کہا گیا کہ ’یہ دیکھتے ہوئے کہ ایئر لائنز پر نسلی اور مذہبی پروفائلنگ کے واقعات کتنی کثرت سے پیش آتے ہیں، خاص طور پر ایسے مسافروں کے خلاف جو نمایاں طور پر مسلمان ہیں، فرنٹیئر ایئر لائنز کو بھی اپنی تحقیقات کے نتائج کو عوامی طور پر جاری کرنا چاہیے اور اپنے عملے کی جانب سے کسی غیرمناسب رویے یا غلطیوں کو دور کرنے کے لیے مناسب کارروائی کرنی چاہیے۔‘
سوشل میڈیا پر ایک صارف شیخ خالد پاشا نے اپنی ایک پوسٹ میں لکھا کہ خبیب ایک پرسکون اور شائستہ شخص ہیں۔ ’وہ بین الاقوامی یو ایف سی چیمپیئن ہیں اور بہت اچھی انگریزی بول سکتے ہیں۔‘
ایک اور صارف نے لکھا کہ خبیب حقیقی طور پر اس پورے طیارے میں ہنگامی صورتحال میں مدد کرنے کے لیے سب سے زیادہ فٹ اور اہل شخص تھے، اور آپ نے انھیں نکال دیا۔ بہت اچھا۔‘
دریں اثنا فرنٹیئر ایئرلائن نے کہا ہے کہ اسے واقعے کا علم ہے اور تحقیقات جاری ہے۔
جسپریت بمرا سے متعلق متنازع تبصرے پر انگلش کمنٹیٹر کی معافی: ’انسان سے غلطی ہو جاتی ہے مگر معافی مانگنے کے لیے حوصلہ چاہیے‘تنقید کے باوجود کھیلوں کی دنیا میں بڑھتا اثر و رسوخ: سعودی عرب فٹبال ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی حاصل کرنے میں کیسے کامیاب ہوا؟چیمپیئنز ٹرافی: محسن نقوی کا ’فہم‘ جے شاہ کو مات دے گیایوراج سنگھ کے سخت والد جنھوں نے ٹیم سے ڈراپ ہونے پر ’کپل دیو پر پستول تان لی تھی‘’لاہور میں میچ نہ کھیل کر افغان طالبان کو پیغام دیں‘: انگلش ٹیم پر چیمپیئنز ٹرافی سے قبل دباؤ