اگر حکمران سنجیدہ ہو جائیں تو کچھ بھی مشکل نہیں، مولانا فضل الرحمان

ہم نیوز  |  Jan 13, 2025

ملتان: جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اگر حکمران سنجیدہ ہوجائیں تو کچھ بھی مشکل نہیں۔

جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں مسلسل کام کرنے کی ضرورت ہے۔ اور تعصب رکھنے والوں کے پاس کچھ بھی نہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ مسلمانوں کا سب سے بڑا دشمن ہے۔

انہوں نے کہا کہ پارٹیوں میں یہ باتیں ہوتی ہیں کہ فلاں کسی مفاد کے لیے آیا ہے۔ تاہم قوم کو جوڑنے کی بات کرنی ہے۔ لیکن جوڑنے کی بات کوئی نہیں کر رہا بس توڑنے کی ہی باتیں ہوتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کی سمت تبدیل کر کے انصاف کی فراہمی بہتر کی جاسکتی ہے، چیف جسٹس

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کیا ہم بدامنی اور بھوک کا سامنا نہیں کر رہے؟ ملتان والے تو اچھے حالات سے گزر رہے ہیں۔ لیکن دنیا میں امن اور معیشت بہت ضروری ہے۔ ہمارا ایک پارلیمانی کردار ہے اور آئین کے اندر 26ویں ترمیم لے کر آئے۔

انہوں نے کہا کہ مدارس کے مسئلے پر ہمارے لیے مشکل پیدا کی گئی۔ جبکہ جو آئین اور قانون کا راستہ ہے وہی پاکستان کے علما کا بیانیہ ہے۔ سیاسی معاملات میں اتار چڑھاؤ آتا رہتا ہے۔ انصاف میں تاخیر انصاف کا قتل ہے۔ تاہم اگر حکمران سنجیدہ ہوجائیں تو کچھ بھی مشکل نہیں۔

پارا چنار پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارا چنار میں جائیداد کی جنگ چل رہی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More