چیمپیئنز ٹرافی ، آسٹریلیا نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

ہم نیوز  |  Jan 13, 2025

آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے لئے آسٹریلیا نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا۔

پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں 19 فروری سے شروع ہونے والی چیمپیئنز ٹرافی میں پیٹ کمنز آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کریں گے۔

چیمپئنز ٹرافی،پاکستان نے ابتدائی اسکواڈ کیلئے 20 نام آئی سی سی کو بھجوا دیے

آسٹریلیا کی جانب سے اعلان کئے گئے ابتدائی پندرہ رکنی اسکواڈ میں ٹریوس ہیڈ اور آل راؤنڈر مارکس اسٹوئنس کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

آسٹریلیا کی ٹیم میں کپتان پیٹ کمنز، الیکس کیری،نیتھن ایلس، ایرون ہارڈی، جوش ہیزل ووڈ، ٹریوس ہیڈ،جوش انگلس، مارنس لبوشین، مچل مارش، گلین میکسویل، میتھیو شارٹ، اسٹیو اسمتھ، مارکس اسٹوئنس اور ایڈم زمپا شامل ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More