امریکا ، سعودیہ اور امارات سمیت 7 ممالک سے مزید 52 پاکستانیوں کو نکال دیا گیا

ہم نیوز  |  Jan 13, 2025

امریکا اور سعودی عرب سمیت 7 ملکوں سے مزید 52 پاکستانیوں کو بیدخل کر دیا گیا ، بیدخل کئے جانیوالوں میں سے 3 کو کراچی ایئرپورٹ پر گرفتار جبکہ دیگر کو گھروں کو جانے کی اجازت دیدی گئی۔ 

امیگریشن ذرائع کے مطابق سوئیڈن میں غیر قانونی قیام پر ایک ، امریکا سے غیر قانونی داخلے اور پاسپورٹ گم ہونے پر دو پاکستانیوں کو وطن واپس بھیج دیا گیا۔

رشوت اور منصب کا ناجائز استعمال ، سعودی عرب میں 164 سرکاری ملازمین گرفتار

سعودی عرب سے 2 افراد کو بلیک لسٹ، ایک کو منشیات کی اسمگلنگ، ایک کو بھیک مانگنے، 11 کو دیگر الزامات ، 9 کو کفیل کی شکایت، 11  سعودی عرب میں زائد المعیاد قیام ، 7 کو پاسپورٹ گم ہونے یا ویزا ختم ہونے پر بیدخل کیا گیا۔

اس کے علاوہ عمان سے ویزا ختم ہونے پر ایک پاکستانی اور متحدہ عرب امارات سے دو کو غیر قانونی قیام کرنے پر آف لوڈ کیا گیا ، نیپال سعودی عرب اور ملاوی میں پیدائشی تین بچوں کو ایمرجنسی دستاویزات پر پاکستان بھیجا گیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More