القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ موخر ہونا کسی ڈیل کا حصہ نہیں ، بیرسٹر گوہر

ہم نیوز  |  Jan 13, 2025

القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ ملتوی ہونے پر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا ردعمل آ گیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عدالتی عملے نے آگاہ کیا تھا کہ فیصلہ آج سنایا جائے گا، ہمارے ساتھ ناانصافی ہو رہی ہے، ہم فیصلے کےلیے تیار ہو کر آئے تھے ، جج نے اپنی مرضی سے تاریخ دے کر فیصلہ مؤخر کیا۔

190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ تیسری بار موخر

انہوں نے مزید کہا کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس بے بنیاد ہے، اس کیس کا مقصد بانی پی ٹی آئی کو زیر کرنا تھا، بانی پی ٹی آئی نے کوئی مالی فائدہ نہیں لیا۔

ان کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی پہنچ گئی تھیں ، فیصلہ ہماری طرف سے مؤخرنہیں کیا گیا ۔ ملزمان کو عدالت حاضر کرنا جیل انتظامیہ کی ذمہ داری ہے ، فیصلہ موخر ہونا کسی ڈیل کا حصہ نہیں ، کیس کا فیصلہ ہونا چاہئے۔

توشہ خانہ ٹو کیس ، بشریٰ بی بی اور وکیل کی عدم پیشی پر عدالت برہم

اس موقع پر سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ کوئی ڈیل ہو رہی ہے ، کوئی ڈیل نہیں ہو رہی ، مذاکرات جمہوریت کے لیے کر رہے ہیں۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More