ظلم کا نظام جلد مٹ جائے گا، انصاف کا بول بالا ہو گا، حافظ نعیم الرحمان

ہم نیوز  |  Jan 12, 2025

مردان: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ظلم کا نظام جلد مٹ جائے گا اور انصاف کا بول بالا ہو گا۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مردان میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  ملک میں 2 کروڑ 75 لاکھ بچے اسکول سے باہر ہیں۔ جبکہ عوام کو صحت، تعلیم اور بنیادی سہولیات تک میسر نہیں۔

انہوں نے کہا کہ ظلم کا نظام جلد مٹ جائے گا۔ اور انصاف کا بول بالا ہو گا۔ ظالم حکمران ہمارے خون پسینے کی کمائی نچوڑ کر آپس میں تقسیم کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: صرف ملک کی خاطر اپنے تحفظات سے پیچھے ہٹے، اسد قیصر

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ روزگار نہیں اور کھانے پیینے کی اشیا کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ اسلام عدل کا نام ہے لیکن چند لوگوں نے اسے محدود کر رکھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کی سرپرستی میں بے گناہ فلسطینیوں کا قتل ہو رہا ہے۔ اور امریکہ دنیا پر اپنا راج قائم کرنے کے چکر میں ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More