رمضان المبارک کا مقدس مہینہ چند ماہ کی دوری پر ہے اور ہر سال دنیا بھر کے مسلمان رمضان المبارک کے بابرکت مہینےکا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔ایسے میں کئی کئی ماہ قبل ہی فلکیاتی ماہرین رمضان اور عید الفطر کی متوقع تاریخوں کی پیشگوئی کردیتے ہیں۔
فلکیاتی ماہرین کے مطابق رواں برس سعودی عرب، خلیجی ممالک سمیت کئی یورپی ممالک میں یکم رمضان یکم مارچ کو ہوگا، جبکہ پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند 28 فروری یا پھر یکم مارچ کو نظر آئے گا، اس طرح یکم رمضان المبارک یکم مارچ یا 2 مارچ کو ہوگا۔
فلکیاتی ماہرین کے مطابق عیدالفطر کا چاند 29 یا 30 مارچ کو نظر آنے کا امکان ہے جس کے بعد عیدالفطر 30 یا 31 مارچ کو منائی جائے گی۔
فلکیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ چاند نظر آنے کا حتمی اعلان رویت ہلال کمیٹی ہی کرے گی، اس سال رمضان المبارک کا آغاز مارچ میں ہوگا جبکہ کچھ ممالک میں رمضان المبارک کا آغاز یکم مارچ اور کچھ کا 2 مارچ کو ہوگا۔
فلکیاتی ماہرین کا مزید کہنا ہے کہ رواں سال بیشتر ممالک میں رمضان کے ابتدائی ایام میں روزے کا دورانیہ تقریبا 13 گھنٹے ہوگا۔