ملالہ یوسفزئی تعلیم سے متعلق کانفرنس میں شرکت کیلئے پاکستان پہنچ گئیں۔
لڑکیوں کی تعلیم اور چیلنجز سے متعلق 2روزہ بین الاقوامی کانفرنس آج اسلام آباد میں شروع ہو گی، پاکستان پہنچنے پر پارلیمانی سیکرٹری تعلیم نے ملالہ یوسفزئی کا استقبال کیا۔
کانفرنس میں ملالہ یوسف زئی خواتین کی تعلیم سے متعلق چینلنجز کے حل کے حوالے سے بات کریں گی،کرغزستان کی وزیرِ تعلیم بھی 2 روزہ کانفرنس میں شرکت کے لیے پاکستان پہنچ چکی ہیں۔
صدر نے سینیٹ و قومی اسمبلی کے اجلاس طلب کر لئے
سیکرٹری جنرل او آئی سی کانفرنس میں شرکت کے لیے اسلام آبادمیں موجود ہیں، امریکہ، ملائیشیا، میانمار اور عراق سے وفود کانفرنس میں شرکت کے لئے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔
کانفرنس کا اختتام اسلام آباد اعلامیہ پر دستخط کی رسمی تقریب سے ہوگا، گزشتہ روز وفاقی وزیرِ تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا تھا کہ چاروں وزرائے اعلیٰ و صوبائی وزرائے تعلیم بھی تعلیمی کانفرنس میں شریک ہوں گے۔