توہینِ اسلام پر سابق سری لنکن صدر کے قریبی ساتھی اور متنازع راہب کو جیل بھیج دیا گیا

بی بی سی اردو  |  Jan 10, 2025

Getty Imagesبدھ راہب گیانسارا کو اسلام کے خلاف تبصرے پر سزا سنائی گئی ہے

سری لنکا سے تعلق رکھنے والے ایک سخت گیر راہب گلاگوداتے گننسرا کو اسلام کی تضحیک اور مذہبی منافرت پھیلانے کے الزام میں نو ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ انھیں سابق سری لنکن صدر گوٹابیا راجاپکشے کا قریبی ساتھی سمجھا جاتا ہے۔

2016 میں دیے گئے متنازع بیان پر گننسرا کو جمعرات کے روز سزا سنائی گئی۔

اشتعال انگیزی اور توہین عدالت پر گننسرا کو چھ سال قید کی سزا ہوئی تھی مگر انھیں 2019 میں صدارتی معافی مل گئی تھی۔ لیکن اس بار انھیں کولمبو کی مجسٹریٹ عدالت نے نو ماہ قید کی سزا سنائی اور جیل بھیج دیا۔

گلاگوداتے گننسرا پر 1500 سری لنکن روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ جرمانہ ادا نہ کرنے کی صورت میں انھیں مزید ایک ماہ جیل میں رہنا پڑے گا۔

سری لنکا میں بدھ مت کے راہبوں کو بہت کم سزائیں سنائی جاتی ہیں۔ لیکن گننسرا کو دوسری بار قید کی سزا ہوئی ہے۔ ان پر مسلسل یہ الزام لگتا ہے کہ وہ لوگوں کو مسلم مخالف تشدد پر اکساتے ہیں۔

بدھ راہب جو سابق صدر کے قریبی ساتھی ہیںBBCسری لنکا میں بدھ مت کے راہبوں کو بہت کم سزائیں سنائی جاتی ہیں۔ لیکن گننسرا کو دوسری بار قید کی سزا ہوئی ہے۔

2016 میں ایک میڈیا کانفرنس کے دوران گننسرا نے اسلام مخالف بیان دیا تھا۔ اس الزام میں انھیں دسمبر 2024 میں گرفتار کیا گیا تھا۔

جمعرات کو انھیں سزا سناتے ہوئے عدالت نے کہا کہ سری لنکا میں کوئی شخص چاہے کسی بھی مذہب سے تعلق رکھتا ہو، آئین اسے اپنے مذہب پر عمل کرنے کی مکمل آزادی دیتا ہے۔

گننسرا نے اپنی سزا کے خلاف اپیل دائر کی تھی۔ لیکن عدالت نے ان کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔

گننسرا سابق صدر راجاپکشے کے قابل اعتماد ساتھی رہے ہیں۔

سری لنکا کے مسلمان ڈاکٹر جن پر چار ہزار بدھ مت خواتین کی نس بندی کا ’جھوٹا الزام‘ لگایا گیاعمران خان کے سری لنکن پارلیمان سے خطاب کی منسوخی کی وجہ سری لنکن مسلمان یا انڈیا؟راجا پکشے خاندان کا عروج جو سری لنکا کے زوال کا سبب بن گیاسری لنکا کے صدر راجا پکشے سعودی ایئرلائن کے ذریعے مالدیپ سے سنگاپور فرار

2022 میں سری لنکا میں معاشی بحران سے پریشان لوگوں نے بڑے پیمانے پر احتجاج شروع کیے جس کے بعد راجاپکشے کو استعفیٰ دینا پڑا۔

راجاپکشا کی صدارت کے دوران گننسرا کو ملک میں مذہبی اتحاد کو برقرار رکھنے کے لیے بنائی گئی ٹاسک فورس کا چیئرمین بنایا گیا تھا۔

یہ ٹاسک فورس مذہبی اتحاد کو برقرار رکھنے کے لیے قانون میں اصلاحات تجویز کرنے کی ذمہ دار تھی۔

Getty Imagesصدارتی معافی

راجاپکشے کی حکومت کے خاتمے کے بعد گننسرا کو گذشتہ سال مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر سے متعلق ایک مقدمے میں چار سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ لیکن اس وقت انھیں ضمانت مل گئی۔

2018 میں بھی گننسرا کو توہین عدالت اور سیاسی مسائل پر کارٹون بنانے والے کارٹونسٹ کی اہلیہ کو دھمکیاں دینے کے جرم میں چھ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

خیال کیا جاتا ہے کہ کارٹونسٹ اس کے بعد غائب ہوگئے تھے۔

تاہم انھوں نے صرف نو ماہ کی سزا پوری کی کیونکہ اس وقت کے صدر میتھری پالا سری سینا نے انھیں صدارتی معافی دے دی تھی۔

سری لنکا کے مسلمان ڈاکٹر جن پر چار ہزار بدھ مت خواتین کی نس بندی کا ’جھوٹا الزام‘ لگایا گیاعمران خان کے سری لنکن پارلیمان سے خطاب کی منسوخی کی وجہ سری لنکن مسلمان یا انڈیا؟سری لنکا میں سیاسی بحران: صدر اور وزیر اعظم کا مستعفی ہونے کا اعلانراجا پکشے خاندان کا عروج جو سری لنکا کے زوال کا سبب بن گیاسری لنکن مسلمانوں کے خلاف تشدد کی لہر کیوں؟سری لنکا: تامل ٹائیگرز سے ’جنگ کے بعد کے دور میں اب مسلمان نئے دشمن ہیں‘
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More