لاس اینجلس کے جنگلات میں آگ سے 150 ارب ڈالر کا نقصان

ہم نیوز  |  Jan 10, 2025

امریکی شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں لگی آگ کو امریکی تاریخ کی سب سے مہنگی آفت قرار دیا جا رہا ہے۔ آگ سے نقصان کا ابتدائی تخمینہ 150 ارب ڈالر تک لگایا گیا ہے۔

فائر حکام کا کہنا ہے کہ 6 ہزار سے زائد گھر اور عمارتیں تباہ جبکہ 4 سے 5 ہزار مکانات کو نقصان پہنچا ہے، آتشزدگی کے باعث انشورنس انڈسٹری کو تقریباً 8 ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے۔

سعودی عرب ، موبائل چارجر پھٹنے سے گھر میں خوفناک آتشزدگی ، 7 بچے جاں بحق

امریکی میڈیا کے مطابق منگل سے لگی آگ نے 36 ہزار ایکڑ سے زائد رقبے کو لپیٹ میں لے رکھا ہے ، آگ سے ہلاکتوں کی تعداد 10 ہو چکی ہے جبکہ درجنوں افراد زخمی ہیں۔

دوسری جانب امریکی صدر جوبائیڈن نے اعلان کیا ہے کہ لاس اینجلس میں آگ سے تباہی پر 6 ماہ تک 100 فیصد اخراجات اٹھائیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More