پاکستان کرکٹ بورڈ کا 2024 کیلیے ہال آف فیم کرکٹرز کا اعلان

سچ ٹی وی  |  Jan 10, 2025

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے گزرے سال 2024 کے لیے چار ہال آف فیم کرکٹرز کے ناموں کا اعلان کر دیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2024 کیلیے ہال آف فیم کرکٹرز کا اعلان کر دیا۔ پی سی بی نے چار سابق ٹیسٹ کرکٹرز اور سابق قومی کپتانوں مشتاق احمد، انضمام الحق، سعید انور اور مصباح الحق کو ہال آف فیم میں شامل کیا ہے۔

اس مرتبہ ہال آف فیم میں ان چار آئی کونز کو ایک آزاد اور شفاف ووٹنگ کے عمل کے ذریعے شامل کیا گیا ہے۔ اس ووٹنگ پینل میں سابق مین اور ویمن کرکٹرز وسیم اکرم، ظہیر عباس، اظہر علی، بسمہ معروف، نین عابدی کے علاوہ اسپورٹس صحافی اور تجزیہ کار شامل تھے۔

مشتاق محمد:

مشتاق محمد نے 1959 سے 1979 تک پاکستان کی نمائندگی کی اور کپتان بھی رہے۔ قومی ٹیم نے 1977 میں ان کی ہی قیادت م یں پہلی بار آسٹریلیا میں اپنا پہلا ٹیسٹ میچ جیتا تھا۔

مشتاق محمد آئی سی سی مینز ورلڈ کپ 1999 کے فائنل میں پہنچنے والی پاکستان ٹیم کے کوچ بھی رہے۔

انضمام الحق:

انضمام الحق نے 1991 سے 2007 تک بین الاقوامی کرکٹ کھیلی اور وہ 1992 میں ورلڈ کپ جیتنے والی پاکستان ٹیم کے رکن بھی رہے۔

انضمام الحق پاکستان کی تاریخ کے سب سے کامیاب ون ڈے بیٹر بھی ہیں جنہوں نے اس فارمیٹ کے انٹرنیشنل میچز میں 11 ہزار 739 سے زائد رنز اسکور کر رکھے ہیں۔

سعید انور:

سابق کرکٹر سعید انور نے آج کے دن کونسی تاریخ ساز اننگز کھیلی تھیں؟

پاکستان کے سابق اسٹائلش اوپنر سعید انور نے 1989 سے 2003 تک پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے مجموعی طور پر 31 سنچریاں اور 68 نصف سنچریاں بنائیں۔

وہ پاکستان کی جانب سے ون ڈے میں سب سے زیادہ 20 سنچریاں بنانے والے کرکٹر ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے 1996، 1999 اور 2003 کے ورلڈ کپ میں 3 سنچریاں اور اتنی ہی نصف سنچریاں بنا رکھی ہیں۔

مصباح الحق:

مصباح الحق کا ایک اور اعزاز،'آئی سی سی سپرٹ آف کرکٹ ایوارڈ' - BBC News اردو

مصباح الحق نے 2001 سے 2017 تک پاکستان کی نمائندگی کی اور ان کی قیادت میں پاکستان ٹیم 2016 میں آئی سی سی ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں نمبرایک پوزیشن پر آئی۔

مشتاق محمد، انضمام الحق، سعید انور اور مصباح الحق نے ہال آف فیم قرار دیے جانے پر پی سی بی اور جیوری سے اظہار تشکر کیا ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ہال آف فیم قرار دیے جانے والے چاروں سابق کرکٹرز کو پاکستان کرکٹ کا روشن ستارہ قرار دیا ہے اور ان کی پاکستان کرکٹ کے لیے خدمات پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔

وہ 2009 میں آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم میں بھی شامل تھے۔واضح رہے کہ پی سی بی ہر سال 2 کرکٹرز کو ہال آف فیم میں شامل کرتا ہے تاہم اس مرتبہ 4 کرکٹرز اس لیے شامل کیے گئے کیونکہ 2023 میں کسی کرکٹر کو ہال آف فیم میں شامل نہیں کیا گیا تھا۔

اس سے قبل پی سی بی ہال آف فیم میں عبدالقادر، اے ایچ کاردار، فضل محمود، حنیف محمد، عمران خان، جاوید میانداد، وسیم اکرم، وقار یونس، یونس خان اور ظہیر عباس شامل ہو چکے ہیں۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More