بھارت میں پراسرار بیماری نے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا

سچ ٹی وی  |  Jan 09, 2025

بھارت میں تیزی سے بال گرنے والی حتیٰ کہ دنوں میں گنجا کردینے والی پُراسرار بیماری نے لوگوں کو پریشانی میں مبتلا کر دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پُراسرار بیماری میں ریاست مہاراشترا کے ضلع بلدھانا کے 3 گاؤں کے 50 سے زائد افراد مبتلا ہوگئے جن کے بال تیزی سے گرنے لگے ہیں اور لوگ ہفتے بھر میں گنجے ہورہے ہیں۔

ضلع بلدھانا کے 3 گاؤں، بورگاؤ، کلود اورہنگنا اس بیماری سے متاثر ہیں، متاثرہ افراد کا بتانا ہے کہ گزشتہ کئی روز سے گاؤں کے مرد و خواتین کے بال تیزی سے جھڑ رہے ہیں اور ایک بار جب یہ بال گرنا شروع ہو جائیں تو ایک ہفتے کے اندر انسان گنجا ہو جاتا ہے۔

بھارتی میڈیا پر متاثرہ لوگوں کے تیزی سے گرتے بال بھی دکھائے گئے ہیں جبکہ بیماری نے لوگوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق طبی ماہرین فی الحال بیماری کی وجہ بتانے سے قاصر ہیں تاہم ماہرین نے متاثرہ گاؤں کا دورہ کرکے متاثرہ مریضوں کی جلد اوربالوں کے سیمپل اکھٹے کر لیے ہیں۔

طبی ماہرین کی جانب سے لوگوں کے تیزی سے بال گرنے کی ابتدائی وجہ پانی کی آلودگی قرار دی جا رہی ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More