صائم ایوب کے بعد حسیب اللہ بھی انجری کا شکار

ہم نیوز  |  Jan 09, 2025

لاہور: قومی کرکٹر صائم ایوب کے بعد حسیب اللہ بھی انجری کا شکار ہو گئے۔

ذرائع کے مطابق قومی کرکٹر حسیب اللہ کو پریکٹس کے دوران ہاتھ پر گیند لگی جس کی وجہ سے ان کا ہاتھ متاثر ہوا۔

ہاتھ پر گیند لگنے سے حسیب اللہ کو زیادہ گہرا کٹ لگ گیا۔ جس کے بعد ڈاکٹر نے حسیب اللہ کے ہاتھ پر ٹانکے لگا دیئے۔

یہ بھی پڑھیں: نیتھن کا کرکٹ تاریخ کا بہترین کیچ، مہیش تھیکشانا اس سال کی پہلی ہیٹرک کرنیوالے بالر بن گئے

زخمی ہونے کی وجہ سے حسیب اللہ کی ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹیسٹ سیزیز میں شرکت مشکوک ہو گئی۔ حسیب اللہ آج قومی ٹیم کے ہمراہ وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More