سرکاری اسکیم کے تحت 5 ہزار مزید عازمین فریضہ حج ادا کر سکیں گے۔
وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق کل دس جنوری سے حج درخواستوں کی وصولی شروع کر دی جائے گی، سرکاری ا سکیم کے تحت 81 ہزار 500 حج درخواستیں موصول ہوئیں۔
پولیو ویکسین سرٹیفکیٹ کے بغیر سعودیہ میں مسافروں کا داخلہ بند
واضح رہے کہ وزارت مذہبی امور نے سرکاری کوٹے پر 5 ہزار خالی نشستوں پر حج درخواستیں طلب کر لی ہیں، کل 10 جنوری سے پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر حج درخواستیں وصول کی جائیں گی۔
ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہا کہ تمام نامزد بینک روزانہ کی بنیاد پر جمع درخواستوں کو پورٹل پر فوری اپ لوڈ کریں گے،نئے درخواست گزار پہلی دو قسطوں کی مد میں 6 لاکھ روپے یک مشت جمع کروائیں گے۔
قربانی یا الگ کمرے کے اضافی اخراجات ہوں گے، سرکاری کوٹہ مکمل ہونے پر درخواستوں کی وصولی فوری طور پر روک دی جائے گی۔