پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

ہم نیوز  |  Jan 09, 2025

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما لطیف کھوسہ کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی۔

پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ ایڈووکیٹ کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نکلوانے کی درخواست پر سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی۔ پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ کو عدالت نے بیرون ملک جانے کی اجازت دی۔

عدالت نے حکم دیا کہ بیان حلفی دیں کہ جب عدالت طلب کرے گی تو پیش ہوں گے۔

سرکاری وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ لطیف کھوسہ کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ہے۔ اور مقدمہ بھی درج ہے۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ کیا چالان عدالت میں جمع کروا دیا گیا ہے۔؟ کیا لطیف کھوسہ کی گرفتاری مطلوب ہے؟۔

سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ مقدمے کا چالان ابھی عدالت میں جمع نہیں کرایا گیا۔ جبکہ ڈی ایس پی لیگل نے مؤقف اختیار کیا کہ لطیف کھوسہ کو گرفتار نہیں کرنا لیکن مزید پوچھ لیتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت سے پوچھے بغیر عمران خان کو ملک سے باہر جانیکی پیشکش کی گئی ، صاحبزادہ حامد رضا

جسٹس محسن اختر کیانی نے استفسار کیا کہ کیا لطیف کھوسہ بھاگ جائیں گے واپس نہیں آئیں گے؟

واضح کہ رہے کہ پی ٹی آئی رہنما لطیف کھوسہ پر سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کرنے پر مقدمہ درج ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More