ایک ہی وقت میں ایک ہی جگہ شادی،17 جوڑوں کو انڈین نژاد خاتون نے کیسے پھنسایا؟

اردو نیوز  |  Jan 09, 2025

انڈین نژاد ایک خاتون وکیل نے شادی کے خواہشمند سترہ جوڑوں کی ایک ہی شادی ہال میں ایک ہی دن تقریب منعقد کروا بھاری بڑی رقم ہتھیا لی۔

انڈین این ڈی ٹی وی کے مطابق ایک نجی سکیورٹی کمپنی کی خدمات حاصل کرتے ہوئے خاتون کو ٹریس کر لیا گیا جس کے بعد پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا ہے۔

جنوبی افریقہ میں پیش آنے والے اس واقعے کے متعلق سکیورٹی کمپنی ’ری ایکشن یونٹ ساؤتھ افریقہ‘ کا کہنا ہے کہ خاتون کا نام پریلین موہن لال ہے اور ان کے وکیل نے متاثرین کو رقوم واپس کرنے کی پیشکش کی ہے۔ 

پریلین موہن لال نے شادی کی تقریب کی تمام تر پلاننگ کے عوض نوجوان جوڑوں کو پیشگی رقم ادا کرنے پر راضی کیا تھا۔

جوڑے جب شادی ہال پہنچنے تو وہاں کوئی بھی موجود نہیں تھا اور نہ ہی بجلی اور پانی کی سہولت میسر تھی۔

متاثرہ جوڑوں میں سے ایک نے سکیورٹی کمپنی ’ری ایکشن یونٹ ساؤتھ افریقہ‘ (آر یو ایس اے) سے دسمبر میں رابطہ کیا اور پریلین موہن لال کا سراغ لگانے کا کہا۔

تحقیقات کرنے پر کمپنی کو پتا چلا کہ ایسے 17 جوڑے ہیں جو خاتون کی دھوکہ دہی کا شکار ہو چکے ہیں۔

خاتون نے سکیورٹی کمپنی کو بتایا کہ وہ کرمنل کیسز کی وکالت کرتی رہی ہیں اور ایک مؤکل کے ٹرسٹ فنڈ اکاؤنٹ میں سے پیسے چوری کرنے پر لا سوسائٹی نے ان پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

سکیورٹی کمپنی آر یو ایس اے کے مطابق خاتون کا بیس سالہ کرمنل اور دھوکہ دہی کا ریکارڈ موجود ہے۔

تاہم خاتون نے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دھوکی دہی کا کاروبار نہیں کرتیں اور مالی مشکلات کے باعث ان جوڑوں کو رقم ادا نہیں کر سکیں جن کی شادی منسوخ کرنا پڑی تھی۔

خاتون کا کہنا ہے کہ انہوں نے نو جوڑوں کو 60 ہزار افریقی رینڈ ادا کرنے ہیں اور وہ یہ رقم واپس کرنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More