پاکستان کو ایک لاکھ 79 ہزار عازمین حج کا کوٹہ مل گیا

ہم نیوز  |  Jan 09, 2025

وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ خواتین اپنے شوہر یا والدین کی اجازت کے بغیر حج کرنے کیلئے نہیں جا سکتیں۔

وزارت کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق رواں برس سعودی حکومت سے پاکستان کو مجموعی طورپر ایک لاکھ 79 ہزار 210 عازمین حج کا کوٹہ مل گیا،89 ہزار 602 لوگ سرکاری سکیم کے تحت حجازمقدس کا سفر کریںگے۔مختلف ممالک سے 100 سے زائد پاکستانی ڈی پورٹ

2025 کی حج پالیسی دستاویز کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل  کی جانب سے مقرر کردہ شرائط کے تحت خواتین اکیلے حج کیلئے سعودی عرب کا سفر کر سکتی ہیں۔

اسلامی نظریاتی کونسل کے مطابق خاتون (بغیر محرم) کو ان شرائط کے ساتھ حج کی اجازت دی جائے گی کہ اسے اس کے والدین نے اجازت دی ہو اور شادی شدہ ہونے کی صورت میں اس کے شوہر نے اجازت دی ہو۔

یاد رہے کہ ماضی میں پاکستانی خواتین حج کیلئے اکیلے سعودی عرب نہیں جا سکتی تھیں لیکن 2021 میں سعودی حکومت نے حج اورعمرہ کیلئے خواتین کے اکیلے سفر کرنے پر عائد پابندی ہٹا دی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More