بابراعظم کی ٹیسٹ رینکنگ میں ترقی

ہم نیوز  |  Jan 08, 2025

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی ہے۔

آئی سی سی ٹیسٹ مینز پلیئر رینکنگ میں بابراعظم پانچ درجے ترقی کی بدولت بارہویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی فہرست میں 2 درجے ترقی ہوئی اور وہ 19ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود 12 درجے ترقی پاکر 45ویں نمبر پر آگئے ہیں اور سلمان علی آغا 1 درجے ترقی کی بدولت فہرست میں 22 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

آئی سی سی ٹیسٹ مینز پلیئر رینکنگ میں انگلش بیٹر جو روٹ کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ ہیری بروک کا دوسرا اور نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

ویسٹ انڈیز ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان آئندہ ہفتے متوقع

آئی سی سی ٹیسٹ بولرز میں بھارت کے جسپرت بمرا کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ پیٹ کمنز اور کگیسو ربادا کی ایک ایک درجے بہتری کے بعد بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن پر آگئے ہیں۔

آسٹریلیا کے اسکاٹ بولینڈ نے 29 درجے لمبی چھلانگ لگاتے ہوئے 10 ویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں بھارت کے رویندرا جدیجا کا پہلا نمبر برقرار ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More