40 محکمے ختم ، وزارت دفاع اور عدلیہ میں بھی ڈائون سائزنگ ہو گی ، وزیر خزانہ

ہم نیوز  |  Jan 08, 2025

 وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے رائٹ سائزنگ کے تحت حکومتی وزارتوں اور محکموں میں ڈیڑھ لاکھ پوسٹیں ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

وزیر خزانہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومتی حجم کوکم کرنے کیلیے 10 وزارتوں کے 65 محکموں کا جائزہ لیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ان میں 40 محکموں یا اداروں کو ختم کر دیا جائے گا، 28  محکمے اور ادارے یا تو ختم ، پرائیویٹائز یا صوبوں کو ٹرانسفرکر دیے جائیں گے، وزارت دفاع اور عدلیہ میں بھی ڈاؤن سائزنگ ہو گی۔

اسلام آباد میں دربار لگا کر نہیں بیٹھیں گے ، سب کو ٹیکس دینا ہو گا ، وزیر خزانہ

محمد اورنگزیب نے کہا کہ 43 وزارتوں اور400 اداروں کا جائزہ لے رہے ہیں جن کا موجودہ بجٹ میں خرچہ 876 ارب روپے ہے، مرحلہ وار غیر ضروری اداروں کو ختم کیا جائے گا۔ وزارت امور کشمیرو جی بی، سیفران، اطلاعات ونشریات اور ثقافتی ورثہ  کو ضم کریں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More