سوئی ناردرن گیس نے گھریلو صارفین کیلئے گیس شیڈول میں تبدیلی کر دی

ہم نیوز  |  Jan 07, 2025

سوئی ناردرن گیس نے گھریلو صارفین کیلئے گیس شیڈول میں تبدیلی کر دی۔

گیس کمپنی نے نیا شیڈول مرتب کیا ہے، جس کے بعد اب شہریوں کو دن بھر گیس کی فراہمی جاری رہے گی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے مثبت آغاز کے بعد شدید مندی

سوئی ناردرن گیس کمپنی کی جانب سے اب صبح 6 سے رات 10 بجے تک گیس فراہمی کا شیڈول مرتب کیا گیا ہے،اس طرح اب شہریوں کو دن میں گیس لوڈ شیڈنگ کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل شہریوں کو تین ٹائم گیس فراہم کی جاتی تھی، صبح چھ سے نو بجے تک، پھر دوپہر 11 بجے سے دن 2 بجے تک اور آخر میں شام چھ بجے سے رات دس بجے تک صارفین کو گیس فراہم کی جاتی تھی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More