عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما پہاڑی سے گر کر زخمی

ہم نیوز  |  Jan 07, 2025

کیپ ٹاؤن: بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی سابقہ اہلیہ جائما گولڈ اسمتھ ہائیکنگ کے دوران پہاڑی سے گر کر زخمی ہو گئیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عمران خان کی سابقہ اہلیہ جائما گولڈ اسمتھ جنوبی افریقہ میں ہائیکنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوئیں۔ جس کے بعد انہیں فوری طور پر کیپ ٹاؤن کے ایک مقامی اسپتال میں منتقل کیا گیا۔

اسپتال ذرائع کے مطابق جائما گولڈ اسمتھ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ اور وہ اب بہتر محسوس کر رہی ہیں۔

جمائما گولڈ اسمتھ کی تصاویر بھی جاری کی گئیں جن میں سے ایک تصویر میں انہیں بیساکھیوں کے ساتھ کھڑے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ جس سے ان کی صحت کی نوعیت کا بخوبی اندازہ ہوتا ہے۔

 

رپورٹس کے مطابق عمران خان کی سابقہ اہلیہ جنوبی افریقہ میں تعطیلات گزارنے گئی ہوئی تھیں۔ اور ان کے بیٹے سلیمان اور قاسم بھی ان کے ہمراہ تھے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More