پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 10 کی پلیئرز ڈرافٹنگ تقریب کی تاریخ 11 جنوری سے تبدیل کرکے 13 جنوری کر دی گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ تقریب 11 جنوری کو گوادر میں ہونا تھی لیکن اب یہ تقریب 13 جنوری کو لاہور میں منعقد ہونے کا امکان ہے۔
پاکستانی ٹیم نے شکست کے باوجود جنوبی افریقہ میں منفرد ریکارڈ بنا ڈالا
12 جنوری کو ڈرافٹنگ تقریب کی ریہرسل کی جائے گی، ڈرافٹ کی تقریب میں پہلی پلاٹینیم پک لاہور قلندرز کی ہو گی، کراچی کنگز کی دوسری، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی تیسری، پشاور زلمی کی چوتھی، ملتان سلطانز کی پانچویں اور آخری پک اسلام آباد یونائیٹڈ کی ہو گی۔
پاکستان سپر لیگ 10 کے لئے پہلی بار عالمی کھلاڑیوں کی ایک بڑی تعداد نے خود کو رجسٹرڈ کروایا ہے۔