حکومت کی بجلی کے نرخوں میں کمی کی کوشش، کام جاری

سچ ٹی وی  |  Jan 07, 2025

 وفاقی حکومت بجلی کے نرخوں میں کمی کیلئے مختلف آپشنز پر کام کررہی ہے جس کے تحت حکومت 10 روپے فی یونٹ بجلی سستی کرنے کی خواہش مند ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کا پہلا آپشن آئی پی پیز سے بات چیت کا فائدہ عوام کو منتقل کرنا ہے، 5 آئی پی پیز سے معاہدے ختم کرکے حکومت کو مجموعی طورپر 411 ارب روپے کی بچت ہوگی اور یہ بچت سالانہ 70 ارب روپے بنے گی۔

ذرائع وزارت توانائی کا کہنا ہےکہ بگاس کے 8 پاورپلانٹس کا ٹیرف تبدیل ہونے سے 238 ارب روپے کی بچت ہوگی، یہ بچت سالانہ 8 ارب 83 کروڑ روپے بنتی ہے، مزید 16 آئی پی پیز سے معاہدوں کے نتیجے میں 481 ارب روپے کا فائدہ ہوگا، آئی پی پیز معاہدوں کےخاتمے یا ان میں تبدیلی کا فائدہ صارفین کو دیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت سستی بجلی کے لیے ونٹربجلی سہولت پیکج میں توسیع کا جائزہ بھی لے رہی ہے جب کہ بجلی بلوں پر ٹیکسز کا بوجھ کم کرنےکی بھی تجویز زیر غور ہے، وفاقی حکومت سالانہ 800 ارب روپے سےزائد بجلی بلوں پر ٹیکسوں سے حاصل کرتی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ان تمام اقدامات سے حکومت 10 روپے فی یونٹ تک بجلی سستی کرنا چاہتی ہے۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More