سرکاری ملازمین کی پنشن میں ترمیم، میمورنڈم جاری

سچ ٹی وی  |  Jan 07, 2025

وزارت خزانہ نےسرکاری ملازمین کی پنشن رولز میں ترامیم کے بارے میں وضاحتی آفس میمورنڈم جاری کردیا۔

خزانہ ڈویژن نے اسپیشل فیملی پنشن کی تعریف وضع کرتے ہوئے بتایا کہ اسپیشل فیملی پنشن صرف مسلح افواج اورسول آرمڈ فورسز شہدا کےلواحقین تک محدود ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق مسلح افواج اور سول آرمڈفورسز کے شہدا کے لواحقین اسپیشل فیملی پنشن کے اہل ہوں گے، شہدا کے اہل خانہ یا فیملی ممبرز 25 سال تک پنشن لینے کے مجاز ہوں گے۔

آفس میمورنڈم میں کہا گیا ہےکہ قبل ازوقت رضاکارانہ ریٹائرمنٹ پر پنشن میں سالانہ 3 فیصد کٹوتی ہوگی۔

 

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More